اسحاق ڈار نے عمران خان سے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا عمران خان سے مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، ان حالات میں تو مذاکرات ممکن نہیں ہیں، ابھی تک عمران خان نے صرف جناح ہاؤس کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کی 7 رکنی ٹیم بنا دی

سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے جو کچھ کیا پہلے اس کی قوم سے معافی مانگیں، آئین کے مطابق جو چیزیں ہوئیں انہیں تسلیم کریں، 9 مئی کے واقعات کی مکمل مذمت کریں اور جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری بھی قبول کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ تین چیزیں کریں گے تو پھر مذاکرات کے امکانات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں