احتساب عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کی سماعت کا آغاز

اسلام آباد: (دنیا نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کا آغاز ہو گیا۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم زمان پارک لاہور سے سخت سکیورٹی میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے، عمران خان کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی سکیورٹی بھی موجود ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی نیشنل کرائم ایجنسی ( این سی اے ) 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں درخواست ضمانت پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر دو درخواستوں پر بھی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت دوپہر 2 بجے ہوگی جبکہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی پر نکالی گئی ریلی پر درج مقدمہ اور نامعلوم مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں