بارشوں سے 76 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں، پنجاب میں 5 اور خیبرپختونخوا میں 2 افراد جان سے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

رپورٹ کے مطابق 25 جون سے اب تک بارشوں سے ملک بھر میں 76 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 30 مرد، 15 خواتین اور 31 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 48 اموات پنجاب، 20 خیبرپختونخوا میں ہوئیں، بلوچستان سے 5 اور آزاد کشمیر سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ بارشوں سے 133 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں، ملک بھر میں 78 گھروں کو نقصان پہنچا، ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں