پنجاب، سندھ کے کچھ شہروں میں بارش، گرمی کی شدت میں کمی، موسم دلفریب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اور سندھ کے کچھ شہروں میں بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے اور موسم دلفریب ہو گیا ہے۔

اسلام آباد، گوجرانوالہ، تھرپارکر، بدین، خیرپور اور رحیم یار خان میں رات گئے تیز بارش ہوئی، تیز بارش کے سبب کچھ علاقوں میں کھڑی فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد اور پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں