سیہون: مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

سیہون شریف: (دنیا نیوز) مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ سیہون شریف میں انڈس ہائی وے پر لکی شاہ صدر کے قریب پیش آیا جہاں تیزرفتار مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ایک شخص کی شناخت نعیم بابو کے نام سے ہوئی جو تحصیل بھریا کا رہائشی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سیہون شریف منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مسافر کوچ کو تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں