بہاولنگر: لوٹ مار کے دوران ڈاکو شہریوں کی ہتھے چڑھ گیا، درگت کے بعد پولیس کے حوالے

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں لوٹ مار کے دوران ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

بہاولنگر کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 2 سے 3 ڈاکو موبائل شاپ کو لوٹنے کے بعد فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک ڈاکو کو وہیں دبوچ لیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا جہاں اس سے پوچھ گچھ جاری ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار کیلئے بھی پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں