نگورنو کاراباخ: آئل ڈپو میں دھماکے سے 125 افراد ہلاک

نگورنوکاراباخ: (ویب ڈیسک)آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے 125 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے مقامی حکام کا کہنا ہےکہ نگورنو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد موقع ہلاک ہوگئے جبکہ 300 افراد کو مقامی سپتال میں داخل کرایا گیا جس میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک تھی۔

وزارت صحت کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج 105 افراد چل بسے ہیں جس کے بعد واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 125 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگورونو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکار نے بتایا کہ آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں