سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی شرکت کریں گے، وفاقی وزراء اور عسکری حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں سعودی عرب، چین سمیت خلیجی ممالک کی مختلف منصوبوں میں دلچسپی کا جائزہ بھی لیا جائے گا، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق قابل عمل منصوبوں کی منظوری دی جائے گی، ٹیلی کام سیکٹر میں اضافی سپکٹرم کی نیلامی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس میں معدنیات، زراعت، کان کنی سمیت مختلف شعبہ جات میں منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔