یرغمالیوں کی تلاش، برطانیہ کا طیاروں سے غزہ کی جاسوسی کا اعلان
لندن : (ویب ڈیسک ) برطانیہ نے غزہ میں یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے طیاروں سے غزہ کی جاسوسی کا اعلان کر دیا۔
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کی بربریت ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے جس کے بعد حماس نے غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ روکنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی یر غمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ بھی میدان میں آگیا ہے اور اس نے طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کا کہنا ہے کہ یرغمالی ڈھونڈیں گے۔
دوسری جانب غزہ میں حماس کے خلاف جنگ کے دوران اسرائیل سے نہتے فلسطینی شہریوں کو مزید نقصان سے محفوظ رکھنے کا امریکی مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، دونوں فریقین کی جانب سے تاحال جنگ بندی بحال کرنے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔
امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کو معصوم جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر جنگ جیتنا ممکن نہیں۔
امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس نے کہا کہ غزہ میں بہت زیادہ بے گناہ فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔