انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، روپیہ مستحکم ہونے لگا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 44 پیسے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کمی کے ساتھ 285 روپے 75 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں