توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائیگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کا جیل ٹرائل ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ بدھ کو 12 بجے سنائے گا، وزارت داخلہ نے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزرات قانون کی رائے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں