پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، ٹکٹوں کی تقسیم، امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ کا ہائبرڈ اجلاس ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، اجلاس میں عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، اجلاس میں شیری رحمان، نیئر بخاری، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نثار کھوڑو موجود تھے، شگفتہ جمانی، وقار مہدی، ناصر شاہ اور عاجز دھامراہ نے بھی شرکت کی۔

پی پی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سید قائم علی شاہ، خورشید شاہ، نوید قمر، سید مراد علی شاہ شریک ہوئے، نفیسہ شاہ، منظور وسان، پیر مظہرالحق، لطیف انصاری، مکیش کمار چاولہ اور نعمان شیخ بھی موجود تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں