ن لیگ خیبر پختونخوا نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے، 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ

پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے دس حلقے کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے، پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کئے گئے، خیبرپختونخوا میں سابق جنرل فیض کے مشن کو انجینئرڈ کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

اختیارولی نے کہا کہ پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنی فارم 45 میں بتائی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن سے دس حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں، دس حلقے کھلیں گے نہیں تو انتخابی نتائج کوئی جماعت تسلیم نہیں کرے گی، خیبرپختونخوا میں تیسری جعلی اسمبلی بنا کر پختون قوم کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں انارکی پھیل رہی ہے، ملک کے وجود کیخلاف سازشیں بُنی جا رہی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں