واٹس ایپ نے ویب صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے ویب صارفین کی آسانی کے لیے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے  فیورٹ کانٹیکٹس  کے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے اپنے ان کانٹیکٹس کو اس آپشن میں رکھ سکیں گے جن سے وہ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں۔

صارفین کے واٹس ایپ کے سرچ بار میں  فیورٹس  کا آپشن آئے گا جس میں وہ چند مخصوص لوگ ہوں گے جنہیں آپ اس کیٹیگری میں رکھنا چاہیں، اس فیچر سے صارفین کو اپنے پسندیدہ رابطوں کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا ، وہ آسانی سے ان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، ابتدائی طور پر یہ کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، بعدازاں یہ سب کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...