فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستان کے حمزہ سعید نے گولڈ میڈل جیت لیا

تہران : (دنیانیوز) 33 ویں فجراوپن تاٸیکوانڈو G-1 چیمپین شپ پاکستان کےحمزہ سعید نےگولڈمیڈل جیت لیا ۔

تہران میں کھیلےگئے87پلس کیٹیگری کےفائنل میں حمزہ سعیدنےایران کےمحمدابراہیم حسینی کو شکست دی، پاکستانی فائٹرنے 9-1اور14-3سےکامیابی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں حمزہ سعید نےایران کےعامرمحمد کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی ، مائنس 54کیٹیگری فائنل میں پاکستان کےشاہ زیب خان کوایرانی کھلاڑی نےشکست دیدی، شاہ زیب نےسلورمیڈل اپنےنام کیا ۔

فجراوپن تائیکوانڈو چیمپین شپ میں ایران نے پہلی اورپاکستان نےدوسری پوزیشن جبکہ قازقستان نےتیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان آرمی سےتعلق رکھنےوالےحمزہ سعیدفجراوپن کےبہترین کھلاڑی قرارپائے ۔

پاکستانی ٹیم تہران میں ہی16سے19فروری تک ہونےوالےورلڈتائیکوانڈو پریذیڈنٹ ایشیاءکپ میں شرکت کرےگی، قومی ٹیم 21سے22فروری ایشین کلب تائی کوانڈو چیمپئن میں بھی حصہ لےگی ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں