دنیا پور: مسافر وین کی ٹرالر سے ٹکر، 4 افراد موقع پر جاں بحق

دنیاپور : ( دنیا نیوز) بستی ملوک روڈ پر 69 موڑ کے قریب خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔

بستی ملوک سے دنیا پور جانے والی مسافر ہائی ایس ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ویگن میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق 12 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ کے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دنیا پور منتقل کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں