نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 8 نکاتی ایجنڈا پیش

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، جس کا 8 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے، اجلاس میں ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ کی ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کیے جانے کا بھی امکان ہے، کابینہ اجلاس میں ڈرگ انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری بھی زیرغور آئے گی۔

دوسری جانب ‏وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے، کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز شامل افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ادارے سے ملازمت چھوڑ کر فرار ہونے والوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے جائیں گے جبکہ 30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں