سنی اتحاد کونسل نے اپنا امیدوار تبدیل کر کے پہلا یو ٹرن لے لیا: مریم اورنگزیب

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے اپنا امیدوار تبدیل کر کے پہلا یو ٹرن لے لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی ترقی کے لئے روڈ میپ کا اعلان کل کریں گی، وہ صوبہ بھر کی خواتین کے لئے بھرپور اقدامات کا اعلان کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کا منصب مسلم لیگ ن کو دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں