بورے والا: مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بورے والا: (دنیا نیوز) بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار زیر حراست ملزم کو ریکوری کیلئے لے کر جا رہے تھے کہ بورے والا کے علاقے ریلوے پھاٹک حبیب کالونی کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ملزم شہزاد اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، ہلاک ملزم نے چند روز قبل مقامی تاجر کو بھتہ نہ دینے پر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں