خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس آج، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس آج ہوں گے، دونوں اجلاسوں کیلئے ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کا آغاز آج صبح 11 بجے ہوگا، تلاوت کلام پاک کے بعد نومنتخب اراکین اسمبلی حلف لیں گے اور حاضری رجسٹرڈ پردستخط کریں گے جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 5 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی آج منعقد ہو گا، جس میں 50 سے زائد نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اجلاس کی صدارت سپیکر کی کوئٹہ میں عدم موجودگی پر سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کریں گے۔

سینیٹر سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی سیٹ چھوڑ دی جبکہ بی اے پی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے بھی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے، دونوں ارکان بلوچستان اسمبلی میں آج بطور ایم پی اے حلف لیں گے، اختر مینگل نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں