قومی اسمبلی اجلاس: مہمانوں کیلئے جاری کردہ اپر وزیٹر گیلری کے کارڈ منسوخ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں مہمانوں کے لیے جاری کردہ اپر وزیٹر گیلری کے کارڈ منسوخ کر دیئے گئے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مہمانوں کے لیے اپر وزیٹر گیلری کے کارڈ سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی منظوری کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ نومنتخب معزز ممبران سے درخواست ہے کہ وہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔

ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی ہال میں داخلے کے لیے قومی اسمبلی کی جانب سے اراکین کو جاری کردہ کارڈ ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں