بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

تحریک انصاف کے اعلامیہ کے مطابق عمر ایوب بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

اسی طرح علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا اور حلیم عادل شیخ سندھ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تمام پینلز کے سامنے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

پی ٹی آئی بلوچستان میں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی، بلوچستان میں صدر کے لیے تین پینل مدمقابل ہیں، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نتائج کا حتمی اعلان 3 مارچ کو کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں