شیخ زید فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں رمضان راشن کی تقسیم شروع

کراچی: ( دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے فلاحی ادارے شیخ زید فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں رمضان کے راشن کی تقسیم شروع ہو گئی۔

ابتدا میں راشن کی تقسیم سندھ اور بلوچستان سے شروع کی جائے گی، 6 ہزار راشن کی بوریاں غریب اور مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی تھے، قونصل جنرل نے شیخ النہیان بن زید کا شکریہ ادا کیا۔

بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ یہ راشن بارش سے متاثرہ علاقے گوادر اور پسنی میں بھی جائے گا جہاں لوگ بے گھر ہیں اور راشن کی ضرورت ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں