وزیر دفاع خواجہ آصف سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا، انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔

ملاقات میں اعلیٰ عسکری اور دفاعی سطح کی قیادت کے درمیان مسلسل رابطوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں