وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کی میٹنگز میں شرکت، ٹیکسیشن، نجکاری، توانائی پر بات چیت

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے مالیاتی امداد کو سراہا، اجلاس میں وزیر خزانہ نے ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری کے حوالے سے بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی علاقائی نائب صدر سے ملاقات

وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ نے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے"ایڈاپٹیشن فنڈ" سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں