حکومت کو فیض آباد دھرنا رپورٹ مسترد کر دینی چاہئے: خواجہ آصف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیض آباد کمیشن دو مرکزی کرداروں کو بلائے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو فیض آباد رپورٹ مسترد کر دینی چاہئے، جنہوں نے رپورٹ بنائی ہے وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں، انکوائری کمیشن میں جاکرمحسوس ہوا کہ آکرغلطی کی ہے، انکوائری کمیشن میں مجھے کسی قسم کی کوئی سنجیدگی نظر نہیں آئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف سازشوں میں ایک فیض آباد دھرنا بھی تھا، نوازشریف پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اور نہ ناراض ہیں، سینے پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں ایسی کوئی بات نہیں، حکومت سو فیصد نوازشریف کی گائیڈنس سے چل رہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیو کو اپ لوڈ کرکے موجودہ حکومت پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، فیک نیوز ایک مسئلہ ہے، پی ٹی آئی کا آفیشل اکاؤنٹ امریکا سے آپریٹ ہوتا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں