ضمنی انتخابات: انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی کر دیئے گئے۔

لاہور میں انٹرمیڈیٹ کا کیمسٹری کا پیپر20 اور انگریزی کا پیپر22 اپریل کو شیڈول تھا جو کہ اب 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے پیش نظر ہونے والے کیمسٹری اور انگریزی کے پرچے پانچ حلقوں میں ملتوی کیے گئے ہیں۔

بعدازاں لاہور بورڈ نے ضمنی الیکشن کے باعث انٹرمیڈیٹ کے ملتوی ہونے والے 2 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور بورڈ کا کیمسٹری کا پیپر23 مئی اور انگریزی کا پیپر25 مئی کو لیا جائے گا جبکہ امیدوار پرانے سینٹرز اور پرانے رول نمبرز کے ساتھ امتحانات میں شرکت کر سکیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں