کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

کراچی میں خودکش حملہ آور سہیل احمد کی تفصیلات سامنے آگئیں، حملہ آور نے اوور سیز پاکستانی کا شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا۔

سہیل احمد نے پاکستانی شناختی کارڈ 2017 میں بنوایا، تحقیقاتی حکام نے بلوچستان پنجگور کے علاقے میں چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران خودکش حملہ آور سہیل کے کچھ ساتھیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: غیر ملکیوں کو لے جانیوالی گاڑی پر حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی گارڈ جاں بحق

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے اومان میں رہائش کی تھی، حملہ آور کراچی میں کب آئے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں