عالمی رہنماؤں کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور

برلن، لندن، پیرس: (دنیا نیوز/ ویب ڈیسک) اسرائیل کا ایران پر میزائل حملہ، عالمی رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

صدر یورپی یونین ارسلا وان ڈیرلین نے کہا کہ ایران، اسرائیل اور اتحادی مزید کشیدگی سے گریز کریں، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں، میرے لیے ایران پر اسرائیلی حملے کی رپورٹس پر قیاس آرائیاں کرنا درست نہیں ہوگا۔

فرانسیسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ جبکہ کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایرانی شہراصفہان پرفضائی حملہ، ایران کے کئی شہروں میں پروازیں معطل

کریملن ترجمان، چین، روس مصر اور ترکیہ نے بھی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا، ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلسل کشیدگی پر تشویش کا اظہار، خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور عدم استحکام کے نتائج ہوں گے۔

ترکیہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی ترجیح غزہ میں قتل عام روکنا ہے، فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے دیرپا علاقائی امن کو یقینی بنانا چاہیے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں