ریسکیو کا حالیہ بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری

پشاور: (دنیا نیوز) ریسکیو نے حالیہ بارشوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے الرٹ جاری کردیا۔

ڈی جی ریسکیو پشاور ڈاکٹر محمد ایاز خان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردیں، مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو اضافی لائف جیکٹس، بوٹس اور ضروری اشیاء فراہم کر دیں، انتظامیہ کو تمام بھاری مشینری کو بھی بروقت تیار رکھنے کا کہا ہے۔

ڈاکٹر محمد ایاز خان نے مزید بتایا کہ خصوصی ٹیمیں دریائے کابل سمیت دوسرے دریاؤں کے پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں