گھریلو ناچاکی پر خاوند نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

قصور: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاکی پر خاوند نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

افسوسناک واقعہ قصور کے نواحی گاؤں گنڈا سنگھ میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاکی پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا ۔

جاں بحق ہونے والی خاتون شناخت سوہنا بی بی کے نام سے ہوئی، پولیس نے نعش قبضہ لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں