حکومت نے نیب آرڈیننس میں ایک بار پھر ترمیم کردی، نیا آرڈیننس جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے نیب آرڈیننس میں ایک بار پھر ترمیم کردی۔

نیب آرڈیننس میں ترمیم سے متعلق نیا آرڈیننس جاری کر دیا گیا، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے بھی نیب آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دیدی، نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا ہے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی، الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔
 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں