کرپشن اور بد انتظامی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن اور بد انتظامی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے ادارے کو ختم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ نظام کو کھا جانے والے کینسر کو ختم کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک ایماندار، پر عزم اور بہتر کام کرنے والی جمہوریت کے قیام کے لئے پر عزم ہوں، ایسی جمہوریت جو بہتر عوامی خدمت، گورننس کے معیار کو بہتر کرنے کی ضامن ہو گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں