وزیراعظم کا ملاوی کے نائب صدر کی طیارے حادثے میں موت پر غم کا اظہار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملاوی کے نائب صدر کی طیارے حادثے میں موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دکھ کی گھڑی میں ملاوی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا، وزیراعظم نے آنجہانی ساؤلوس شلیما کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افریقی ملک ملاوی کے صدر نے لاپتہ طیارے میں سوار نائب صدر 51 سالہ ساؤلوس شلیما سمیت تمام 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔

ڈیفنس فورس کے مطابق نائب صدر کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گرکر تباہ ہوا، طیارے کا ملبہ شمالی علاقے میں پہاڑیوں کے نزدیک سے مل گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں