پی ٹی آئی ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کررہی ہے: بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک سے باہر بھی پاکستان کیخلاف سازش کررہی ہے۔

ترجمان قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصرملک مخالف ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، ملک مخالف عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اس سیاسی جماعت نے تمام حدیں پار کردی ہیں، گزشتہ ایک سال سے اینٹی پاکستان ایجنڈے میں تیزی آئی ہے، عدم اعتماد کے بعد ایبسلوٹلی ناٹ کا بیانیہ دیا گیا، ایک طرف ایبسلوٹلی ناٹ دوسری طرف امریکی فرم ہائر کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرم ہائر کرکے بیرون ملک سے ریاست مخالف ایجنڈا چلایا جارہا ہے، مخصوص سیاسی جماعت دوست ممالک سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تمام لوگوں کا تانہ بانہ مخصوص سیاسی جماعت سے ملتا ہے۔

 ترجمان قانونی امور نے مزید کہا کہ مخالف سازشیں کرنے میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں، پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے، اوورسیزپاکستانیوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت ہمارے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے پر تلی ہوئی. ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی چاہے وہ پاکستان کے اندر ہوں یا باہر ہوں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے Diplomatic front پر جو یہ concentrated campaign چلائی گئی پاکستان مخالف ایجنڈے کو فروغ دیا گیا اور انہوں نے اس کے لئے لابی کی کہ وہاں کے قانون میں ترامیم کروا کے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جائے جسکو ہمارے دفتر خارجہ نے الحمدللہ زائل کیا۔

ترجمان قانونی امور نے بتایا کہ 11 نومبر 2023 کو سیکرٹری آف سٹیٹ کو لیٹر لکھتے ہیں کہ آپ پاکستان کو جو ہم Assistance provide کر رہے ہیں اس کو Suspend کر دیں. 31 ممبران کانگرس امریکی اور سیکرٹری آف سٹیٹ کو خط لکھتے ہیں کہ آپ پاکستان کی گورنمنٹ جو فروری 2024 کے بعد آئی ہے اس کو Recognize نہ کریں۔

یہ تمام تر ایجنڈا ایک مخصوص سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی طرف سے کی جا رہی ہیں، پی ٹی ائی نے پاکستان کے خلاف ایک malicious concentrated campaign چلائی ہوئی ہے، جو ریزولیوشن موو House of Representative میں اس کی تمام تر تانے بانے ملک دشمن عناصر سے ملتے ہیں اس میں بھارت کا بھی ایک بڑا رول ہے.

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ یہ تمام تر مہم جو اتنے وقت سے چلائی ہوئی ہے، حکومت پاکستان کو پتہ ہے کون لوگ اس کے پیچھے ہیں اور اس کے Connection کہاں ملتے ہیں، آپ حکومت کے ساتھ اپوزیشن کر سکتے ہیں لیکن ریاست کے ساتھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ریاست کے خلاف اپوزیشن کریں گے تو آپ ریاست کو Undermine کر رہے ہوں گے جس کی اجازت نہیں ہے، آپ کا ایجنڈا تو یہ ہے کہ اگر ہم اور ہماری سیاسی جماعت ہے تو پاکستان ہے لیکن پاکستانی حکومت یا ریاست کسی بھی سیاسی جماعت سے بالاتر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں