بھارت میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 12افراد ہلاک

اترا کھنڈ :(دنیا نیوز) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 12سیاح ہلاک، 14 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں 26 لوگ سوار تھے ، سیاحوں میں زیادہ تر دہلی کے رہائشی تھے، زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل گیا ہے،زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب واقعے کے متعلق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 500میٹر گہری گھائی میں جا گری،تاہم مختلف زاویوں سے حادثے کی تفتیش کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں