ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 7وکٹوں سے ہرا کر فتح سمیٹ لی

فلوریڈا:(دنیا نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاپوانیوگنی نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے79رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

نیوزی لینڈ اور پاپوانیو گنی کے میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے گراؤنڈ میں پانی کھڑا رہنے سے تاخیر کا شکار ہوا۔

ٹاس کا وقت پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے رکھا گیا ہے ، لیکن ٹاس سے قبل بادلوں نے انٹری دیدی اور بارش کے باعث ٹاس مقررہ وقت کے بعد کیا گیا۔

برائن لارا سٹیڈیم میں شیڈیول میگا ایونٹ کے 39 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاپوا نیو گنی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاپوا نیو گنی بیٹنگ :

پاپوا نیو گنی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہی مایوس کن رہا، اوپنر ٹونی اُرا 1، اسد والا6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ بعد میں آنے والے بیٹر بھی جم کر نہ کھیل سکے، چارلس امینی17، سیسی باؤ12، ہِری ہِری7، کِپلن ڈوریگا5، چیڈ سوپر1، نورمن وینوا14، ایلی ناؤ3، کابوا موریاصفر اور سیمو کیمیا1 زنز پرناٹ آؤٹ رہے۔

یوں پاپوا نیو گنی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.4اوورز میں مجموعی طور پر78رنز بنائے۔

پاپوا نیو گنی کی جانب سے چارلس امینی17 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔
نیوزی لینڈ باؤلنگ:
نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، باؤلرز میں لوکی فرگوسن نے3، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی نے2،2، اِش سودھی، مچل سینٹنر نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
 نیوزی لینڈ بیٹنگ:
فِن ایلن صفر، ڈیوون کونوے35، رچن ورندرا11، کین ولیمسن 18 ناٹ آؤٹ، ڈیرل مچل 19رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے
اسی طرح نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے12.2اووز میں بآسانی ہدف پورا کرکے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سےڈیوون کونوے35رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔
پاپوا نیو گنی باؤلنگ:
کابوا موریا2، اور سیمو کیمیا1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
 سکواڈ پاپوا نیو گنی:

اسد والا (کپتان)، ٹونی اُرا، چارلس امینی، سیسی باؤ، ہِری ہِری، کِپلن ڈوریگا، چیڈ سوپر، نورمن وینوا، ایلی ناؤ، کابوا موریا، سیمو کیمیا۔

سکواڈ نیوزی لینڈ:

فِن ایلن، ڈیوون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، رچن ورندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، اِش سودھی، مچل سینٹنر، ٹِم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ

واضح رہے گروپ سی کی دونوں ٹیمیں ایونٹ کے پہلے مرحلے سے باہر ہو چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں