شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں