غیرملکی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی: (دنیا نیوز) غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز کٹھمنڈو سے شارجہ جا رہی تھی، ایئرلائن کی پرواز کے فضائی میزبان کی طبیعت بگڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی اے ٹی سی سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، فضائی میزبان کا تعلق مراکش سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فضائی میزبان کی دوران پرواز سانس لینے میں دشواری کے باعث طبیعت بگڑی، پرواز جیسے ہی پاکستانی کی حدود میں داخل ہوئی تو کپتان نے فوری طور پر طیارے کا رخ رحیم یار خان سے کراچی کی طرف موڑ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کے فضائی میزبان کو سی اے اے کے ڈاکٹرز نے چیک کیا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر غیر ملکی فضائی میزبان کو سٹیڈیم روڈ پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں