شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت کا اعلان آج ہوگا

اسلام آباد: (دنیانیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت کا اعلان آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و سابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی عوام پاکستان پارٹی کا تاسیسی اجلاس آج مقامی ہوٹل میں ہوگا۔

تاسیسی اجلاس سے مرکزی رہنماء خطاب کرینگے ، تاسیسی اجلاس کے بعد تین بجے پریس کانفرنس کی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں