اسرائیل کا لبنان کیخلاف زمینی آپریشن میں حزب اللہ کے 250 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے لبنان کے خلاف زمینی آپریشن شروع کرنے کے بعد اب تک حزب اللہ کے 250 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے مارے گئے جنگجوؤں میں کئی بٹالین اور کمپنی کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ کرنل ناداو شوشانی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پر بمباری کی جس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔