دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرِستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد صفیان اور این سی بی زین علی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، انہوں نے شہداء کی مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے جرات و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کو دہشتگردی کے عفریت سے پاک کرنے کیلئے جام شہادت نوش کیا، مجھ سمیت پوری قوم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی کے عفریت سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں