وزیر داخلہ نے اوور بلنگ سے متعلق ایف آئی اے رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوور بلنگ سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی۔

3 دن قبل وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو پروٹیکٹڈ صارفین کو اضافی بلز بھجوانے کیخلاف ٹاسک دیا تھا، ایف آئی اے نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی رپورٹ میں متعدد کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ڈسکوز اور ذمہ داروں کا تعین بھی کیا گیا ہے، رپورٹ میں اووربلنگ کی وجوہات اور سفارشات بھی دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں