پی سی بی نے آئی سی سی کی مشاورت سے چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ تیار کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی مشاورت سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

آئی سی سی چیف فنانس آفیسر انکر کھنہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ایف او جاوید مرتضی نے یہ بجٹ تیارکیاہے۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں 19 جولائی سے آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز شروع ہورہی ہیں، جس میں پی سی بی سربراہ محسن نقوی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے 18 جولائی کو روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کولمبو میں ہونےوالے اجلاس میں بائیس جولائی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، آئی سی سی اور پی سی بی کی مشاورت سے تیار کردہ یہ بجٹ بائیس جولائی کو منظوری کے لیےپیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو19 فروری سے 9 مارچ تک آئی سی سی چیمپئَنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے پچز اور گراونڈ آئی سی سی کے کیورٹر اینڈی ایٹکسن کی ہدایات کےمطابق تیار کیے جارہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں