افغانستان: تیز رفتار بس الٹنے سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں ایک تیز رفتار بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں یہ حادثہ دارالحکومت کابل سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا، بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں افغانستان صوبے ہلمند میں ایک بس کے آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں