خوشاب:چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹنے سے 10 بچے ڈوب گئے

خوشاب: (دنیا نیوز) چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹ گئی جس سے 10 بچے ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دریا میں آنے والے پانی کے تیز ریلےکے باعث کشتی الٹ گئی، کشتی میں 10 لڑکے سوار تھے جن میں سے 4 کو بچا لیا گیا اور 6 کی تلاش جاری ہے۔

تمام بچوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں، ڈوبنے والے بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، ان میں سمیع اللّه، عزیزاللّه، آفتاب، وقاص، اسد علی، اور شعیب اکرم شامل ہیں، تمام بچوں کا تعلق نواحی گاؤں پیلو وینس سے ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا ڈی سی خوشاب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بچوں کو لائف جیکٹس کے بغیر کشتی پر بٹھانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں