ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز ڈاؤن، صارفین کو دشواری کا سامنا

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاون، صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی رُک گئی جبکہ ویب براؤزنگ کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر کیوں ہوئی ہیں، اس حوالے سے ابھی تک پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں