مریدکے: موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، میاں جاں بحق، بیوی شدید زخمی

مریدکے: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے شوہر جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ چک 33 کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائے، حادثے میں میاں موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

اہلخانہ کے مطابق متوفی 20روز قبل جرمنی سے شادی کیلئے پاکستان آیا تھا، اہلخانہ مریدکے، متوفی کی شناخت سجاد حیدر اور بیوی کی علیشا کے نام سے ہوئی ہے۔

علیشا کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ سجاد حیدر کی لاش تھانہ صدر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں