اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 29 جولائی سے 2 اگست تک 6 ججز دستیاب ہونگے، جسٹس محسن اختر کیانی کی تعطیلات کے بعد واپسی ہوگئی، جسٹس محسن اختر کیانی 30 جولائی کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیس کی لارجر بنچ میں سربراہی کرینگے۔

آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بنچز تشکیل دے دیئے گئے۔

روسٹر کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز 29 جولائی سے 31 جولائی تک کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس بابر ستار تاحال موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں، آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں