دہلی میں موسلادھار بارشیں، شہر کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا، اورنج الرٹ جاری

دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی دارالحکومت دہلی میں موسلادھار اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا ، آشرم اور دہلی کے مالائی مندر کے علاقے میں بھی موسلا دھار بارشیں ہوئیں، تیز بارش کے باعث شہر کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت دہلی میں اگلے چند گھنٹوں میں مزید تیز بارشیں ہوسکتی ہیں، دارالحکومت دہلی میں 28 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موسلا دھار اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں